ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا، جبکہ دوسری طرف ڈالر بھی سستا ہو گیا، امریکن ڈالر سستا ہو کر 283 روپے 60 پیسے کی سطح پرٹریڈ کرنے لگا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے۔
ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی، کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 715 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
