ویب ڈیسک: غزہ میں صیہونیوں کی جانب سے جاری تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72تک جا پہنچی، ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑی تباہی دیکھی جا رہی ہے، اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ بغیر رکے جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں، تو امدادی مراکزی کا رخ کرنے پر بھی ریلیف کی بجائے انہیں موت ہی ملتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں میں کھڑے فلسطینیوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ تے ہیں، یہ سلسلہ رکنا چاہءے۔
