فلڈ سیل قائم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم

ویب ڈیسک: دریائے سوات میں طغیانی سے تباہی کے فوری بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کردیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلی فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ سیلاب یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا معلومات کے لیے 923409418852 اور 1177 پر فوری رابطہ کریں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مون سون کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مون سون سیزن میں کسی بھی سفر سے پہلے علاقائی موسمی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں، اور شدید بارش یا سیلاب کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کانسٹیبلری آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3زخمی