وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات واقعہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات واقعہ پر اظہار افسوس، کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں، ریسکیو1122 اور ضلعی انتظامیہ کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری یے، اور اطلاعات کے مطابق اب تک مختلف مقامات سے 4 جسد خاکی نکالے گئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ریسکیو1122 کو مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام افراد کو جلد از جلد نکالے۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعلق پہلے ہی الرٹ جاری کیے گئے، انتظامیہ سیاحوں اور مقامی افراد کو ان الرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ سخت ترین اقدامات کرے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سوات واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی