ویب ڈیسک: پشاور میں محرم الحرام کے ایام میں امن و امان صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، جو کہ 24/7 فعال رہے گا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام سے دسویں محرم الحرام تک قائم مرکزی کنٹرول روم اپنی خدمات سرانجام دے گا، کنٹرول روم میں محکمہ اطلاعات، پولیس، ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران ڈیوٹی سرانجام دیں دے، کسی بھی وقت کنٹرول روم سے رابطے کے لیے ٹیلی فون نمبر 0919214033 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
