اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان

اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا مرکز نشانے پر رکھ دیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا مرکز نشانے پر رکھ دیا، متعدد حملے کئے گئے۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر فضائی حملے شروع کر دیئَے ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں حزب اللہ کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بیوفورٹ قلعے کے قریب ایک ایسی تنصیب پر کیا گیا جو حزب اللہ کی فائرنگ اور فضائی دفاع کی ہم آہنگی کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس مرکز کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے، لیکن حزب اللہ نے اسے دوبارہ تعمیر کرنا شروع کر دیا تھا، جو اسرائیل-لبنان معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق