ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ ریگی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چھ یوم قبل خوڑ غاڑہ محلہ فقیر آباد آفتیزئی سے ملنے والی نعش اور قتل کے معاملے کی گتھی سلجھا دی، اس کے ساتھ ہی اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، جس کے مطابق مقتول رئیس کا قاتل اسکا دوست شفیق نکلا ، جس نے اسے چھ دن قبل خوڑ غاڑہ افتیزئی بلایا اور قتل کر دیا، ملزم شفیق مقتول کا قریبی دوست تھا۔
مقتول کے والد مصری خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے واقعہ کو سابقہ تکرار کا شاخسانہ قرار دیا، کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
