خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار

پشاور: سنیچنگ اور لفٹنگ میں ملوث خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور لفٹنگ میں ملوث خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے مسروقہ 18عدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان میں گلزار اور حارث شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ٹریس کیا گیا، جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل ،ملزم بھی پولیس مقابلے میں ماراگیا