سوات واقعے نے ضلعی انتظامیہ

سوات واقعے نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

ویب ڈیسک: سوات واقعے نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 لاپتہ ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ سیلابی الرٹ کے باوجود دریا کی بیچوں بیچ سیاحوں کی موجودگی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوال ہے۔
دریائے سوات میں سیلابی الرٹ کے باوجود سیاحوں کا اس طرح کھلے عام دریاؤں کے بیچوں بیچ اور کناروں پر موجودگی اور سیر و تفریح نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے درمیان چپقلش کے باعث گزشتہ تین ماہ سے نافذ دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے آج کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔
اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے، جن میں 3 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 7 کی لاشیں مل گئی ہیں، اس کے علاوہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ متعلقہ ادارے فوری ایکشن لے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثے کی صورت میں قیمتی جانوں کے نقصان کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  سرینگر: دل جھیل میں محرم الحرام کا منفرد اور روح پرور جلوس نکالا گیا