عمران خان نے کوہستان سکینڈل

عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر صوبائی حکومت کو وضاحت کی ہدایت کر دی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئِی عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر صوبائی حکومت کو وضاحت کی ہدایت کر دی ہے، کیونکہ اس سے ہمارے صوبے کا غلط تاثر جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر صوبائی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہستان سکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے۔
بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خِبرپختونخوا حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی بجٹ، کوہستان سکینڈل اور دیگر امور پر بھی کھل کر بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کوہستان کرپشن سکینڈل میں سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد