ویب ڈیسک: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا دریائے سوات حادثے پر افسوس کا اظہار، اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیدیا اور کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ، سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں ، جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور بروقت حکمت عملی بنائی جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انصار الاسلام کے رضاکار فوری طور پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں تعاون کے لئے خود کو پیش کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے ، فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں.
