چارسدہ میں سیلاب وارننگ

چارسدہ میں سیلاب وارننگ، مساجد سے اعلانات کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب ضلع چارسدہ میں سیلاب وارننگ جاری کر دی گئی ہے، کیونکہ دریائے سوات کا پانی دریائے خیالی میں گزرتا ہے، اس لئے مساجد سے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔
ریسکیو 1122 چارسدہ کے اہلکار دریائے کابل اور دریائے سوات کے کناروں پر موجود عوام کو سیلابی ریلوں کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کر رہے ہیں، اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
ریکسیو ذرائع کے مطابق احتیاط کے طور پر لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب ضلع چارسدہ میں سیلاب وارننگ جاری کر دی گئی ہے، کیونکہ دریائے سوات کا پانی دریائے خیالی میں گزرتا ہے، اس لئے مساجد سے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات: جنڈولہ میں کل صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ