ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ صوابی کے علاقے زروبی میں مسجد کے باھر پش آیا، جہاں باپ بیٹا نماز ادا کرکے باھر نکلے ہی تھے کہ نشانہ بن گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، ان کی تاک میں بیٹھے ملزمان نے دونوں کے مسجد سے باہر نکلتے ہی ان پر فائرنگ کر دی گئی، پولیس کی جانب سے دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
