firingonjawnar

پاراچنار میں اراضی تنازعہ پر لڑائی چوتھے روز بھی جاری – 15 افراد جاں بحق 42 زخمی

پاراچنار: سرکاری ذرائع کے مطابق لوئرکرم میں فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر لڑائی چوتھے روز بھی جاری رہی،4 دن سے جاری لڑائی میں اب تک 15 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوچکے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں 7 کا تعلق بالش خیل اور 8  کا تعلق چمکنی سے ہے،

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

علاقے میں فریقین کے درمیان فائرنگ رات بھر جاری رہی، عینی شاہدین نے کہا کہ علاقے میں قریبی دیہات میں بھی بھاری ہتھیاروں  کے گولے گرے ہیں، انتظامیہ ، ممبران پارلمنٹ و سرکردہ قبائلی عمائیدین فائرنگ بندی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں،

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

لوئر کرم ٹوپکی کے مقام پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں قبائیلی عمائیدین ،فریقین کے علاوہ آرمی آفسران بھی موجود ہیں،متاثرہ علاقے میں پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔