کاٹلنگ میں‌ لوڈشیڈنگ پر مکینوں

کاٹلنگ میں‌ لوڈشیڈنگ پر مکینوں کا پارہ ہائی، مردان کاٹلنگ روڈ بند

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں‌ لوڈشیڈنگ پر مکینوں کا پارہ ہائی ہو گیا، واپڈا اہلکاروں کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے پولیو مہم اور بلز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے، مظاہرین نے شنکر کے مقام پر مردان کاٹلنگ روڈ مکمل بند کر دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ 22 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، جس پر واپڈا اہلکاروں کو نکالنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ان حالات میں عوام نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک پولیو مہم اور بجلی بلز کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔
مظاہرین نے اعلان کیا کہ اب صرف احتجاج نہیں، بغاوت ہوگی، کئی گھنٹوں سے ٹریفک جام ہے، مسافر اور ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں، لیکن کسی صورت سڑک سے نہیں اٹھیں گے جب تک واپڈا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔
مظاہرین نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کے دفاتر عوامی غصے کا نشانہ بنیں گے، مردان کاٹلنگ روڈ پر مظاہرین نے شامیانے اور کرسیاں رکھ دیں، مظاہرین نے کہا کہ صوباٸی حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں دے سکتی تو اقتدار چھوڑ دے، احتجاجی دھرنے میں مزاکرات کے لیے سرکل کاٹلنگ ایس ڈی پی او اظہار شاہ پہنچ گٸے جبکہ مظاہرین کاپولیس کیساتھ مزاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک ۔روڈ بند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت سے خائف ہے، صدر/وزیراعظم