ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی تعداد 13ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال کا 13واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے رپورٹ ہوگیا ، قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری نے خیبر پختونخوا میں 18سالہ متاثرہ لڑکی میں پولیو کی تصدیق کی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہر بچے تک رسائی کے لیے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات جاری ہیں۔
ادارے نے کہا کہ والدین وائرس کے خطرے کو سنجیدہ لیں اور ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔
پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔
