Screen Shot 2020 07 02 at 12.46.44 PM

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتا- ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان بھارتی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتا.

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی میں ملاقات ہوئی،دونوں رہنماوَں نے افغانستا ن میں قیام امن کے لیے کوششوں پر بات کی ،امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی ،زلمے خلیل زاد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہا،امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کاعزم دوہرایا.

مزید پڑھیں:  افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی