ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک سابقہ بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ ہم مخصوص نشستوں پر غیر قانونی طریقے سے آنے والے افراد کو حلف نہیں لینے دیں گے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ج
دوسری جانب آج سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں ۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔
