ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو دیے جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 52ہو جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ممبران کی مجموعی نشستیں 145ہیں، جن میں سے 93 نشستوں پر حکمران جماعت یعنی سنی اتحاد کونسل اور آزاد ارکان برجمان ہیں جبکہ موجودہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 27ہے۔
اپوزیشن کی موجودہ جماعتی تقسیم کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )، مسلم لیگ ن (9) پاکستان پیپلز پارٹی (5) عوامی نیشنل پارٹی (2) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز(2) ہیں۔
اباگر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں آئینی و عدالتی فیصلے کے مطابق اپوزیشن کو دی جاتی ہیں، تو اپوزیشن کی مجموعی نشستوں کی تعداد 52 تک پہنچ جائے گی، جو ایوان میں ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔
