ویب ڈیسک: دریائے سوات میں ڈوبے 11 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئِیں جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، گزشتہ روز دریائے سوات میںشدید طغیانی کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے تھے۔
ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے، اس دوران دریائے سوات میں ڈوبے 11 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ دو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت سوات کے مختلف علاقوں خوازہ خیلہ، کبل بائی پاس اور بریکوٹ میں جاری ہے، ریسکیو 1122 کے 120 سے زائد اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ سرچ آپریشن میں سوات، مالاکنڈ اور شانگلہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
