موبائل سمز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: فوت شدگان اور زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 30 جون سے شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نادرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو اس سلسلے میں تمام ایسے شناختی کارڈز کا ڈیٹا فراہم کر دیا ہے، جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ فوت شدگان اور زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے کے فراڈ کا شکار ہو رہے تھے۔ اس سلسلے میں کی جانیوالی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر فراڈ کسیز میں استعمال ہونے والی موبائل سمیں ان شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں جن کی میعاد ختم ہوچکی تھی یا جن کے مالکان انتقال کر چکے تھے۔
اس صورتحال کے پیش نظر 30 جون سے ملک بھر میں گرینڈ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں ان تمام شناختی کارڈز کی فہرست شامل ہے جن پر ہزاروں موبائل فون سمز استعمال کی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلا اور دوسرا مرحلہ 30 جون کو ہونگے، جن میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کی جائیں گی جن کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے۔ تیسرا اور آخری مرحلہ 31 دسمبر 2025 کو مکمل کیا جائے گا جس میں ایسی تمام موبائل سمز بند کردی جائیں گی۔ یاد رہے فوت شدگان اور زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 30 جون سے شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارت پرواضح کردیاپاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، اسحاق ڈار