ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کی کوششوں سے روس امریکہ تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے، دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام آ رہا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، انہووں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی تاہم عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بعض انداز سے بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں، سفارتی تعلقات کے دائرے میں ہر بات پر فیصلہ تو نہیں ہوا مگر اولین اقدامات کرلیے گئے ہیں اور اس جانب پیشرفت جاری ہے۔ یاد رہے کہ روسی صدر نے کہا ہے کہ روس امریکہ تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے جس میں سب سے بڑا کردار ٹرمپ کا ہے۔
