خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے

عدالتی فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا، عدالتی فیصلے کے نفاذ کے بعد اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے آرٹیکل 127 اور سیکشن 3 آف آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس ملتوی کیا، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی، نوٹیفکیشن وزراء، مشیروں، اراکین اسمبلی اور دیگر حکام سمیت چیف سیکرٹری، گورنر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اجلاس ملتوی کرنا قابل فہم ہے، تاہم اجلاس کی تاریخ ایک دن پہلے ڈالنا شکوک پیدا کرتا ہے، حزب اختلاف کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے میں تاخیر کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں امداد کی رسائی میں توسیع پر یورپی یونین متفق