بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اب بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سہولت پر سفر ممکن

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنا دی گئی ہے، اب بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سہولت پر سفر ممکن ہوا، تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بین الاقوامی رینکنگ پلیٹ فارم ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ اس وقت دنیا میں 100ویں نمبر پر ہے، جو کہ 2021 میں 113ویں پوزیشن پر تھا۔ یہ بہتری پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعلقات میں بہتری کا مظہر ہے۔
حالیہ پیش رفت کے تحت، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشیں :بلوچستان میں حادثات کے دوران7افراد جاں بحق