ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دوٹوک اور سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کیخلاف توہین آمیز زبان ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ایران کی طاقت کو ہرگز غلط نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی عظمت اور طاقت کو ہرگز کم نہ سمجھا جائے، اور ایرانی قیادت کیخلاف توہین آمیز زبان ہرگز برداشت نہیں کی جائِیگی۔
انہوں نے ایرانی تہذیب اور ثقافت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قالینوں کی پیچیدگی اور مضبوطی، ایرانی قوم کی صبر و تحمل اور محنت کا عکس ہے، لیکن ہم اپنی خودمختاری اور عزت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔
وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ واقعی ایران سے کسی معاہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو انہیں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کرنے سے باز آنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ اسرائیلی حکومت ایران کے میزائل حملوں کے بعد کس طرح بھاگ کر چھپ گئی، ایرانی عوام دھمکیوں اور توہین کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اگر مغالطے مزید سنگین غلطیوں کی طرف گئے، تو ایران اپنی اصل صلاحیتیں دنیا کے سامنے لا کر ہر طرح کے فریب کو ختم کر دے گا۔
