ویب ڈیسک: صیہونی ظلم وجبر اپنے پورے عروج پر پہنچ گیا، براہ راست حکم دے کر خان یونس میں امداد کے منظر 21 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
غزہ میں قائم امدادی پوائنٹس قتل عام کے اہم مراکز بن گئے، امدادی پوائنٹ غزہ کے مختلف علاقوں میں قائم ہیں، جہاں بھوک و پیاس سے جاں بلب لوگ دوڑے چلے آتے ہیں، ایسے میں انہیں اشیائے خوردنی ملنے کی بجائے قتل کر دیا جاتا ہے، خان یونس میں امداد کے منظر 21 فلسطینی شہید ہونا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صبح سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 21 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیلی حمایت میں چلنے والے امدادی پوائنٹس فلسطینی پناہ گزینوں کو شہید کرنے لیے استعمال ہو رہے ہیں، غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 56 ہزار 331 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 32 ہزار 632 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
