مائننگ پر پابندی عائد

سانحہ سوات کے بعد دریاؤں میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: سانحہ سوات کے بعد دریاؤں میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دریاؤں کے اطراف موجود خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے میڈیا کو بریفنگ دی اور متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔
چیف سیکرٹری کے مطابق سانحہ سوات کے بعد دریاوں میںِ ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ دریاؤں کے کنارے اور اندر قائم ہوٹلوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں کل سے مؤثر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سانحہ سوات کی مکمل تحقیقات کیلئے تحقیقی ٹیم سوات پہنچ چکی ہے اور چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے گی، ریسکیو ٹیموں کو ڈرونز، لائف سیونگ جیکٹس اور جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی اور اپوزیشن میں بیک ڈوررابطے