ویب ڈیسک: پشاور پولیس کی کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ٘ملوث 11ملزمان گرفتار کر لئے گئے، فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ فقیر آباد پولیس کی موٹرکار لفٹنگ، موٹرسائیکل سنیچنگ، چوری ، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
ایس پی محمد ارشد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی عمر آفریدی کی نگرانی میں کاروائیاں کی گئیں، کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جو مختلف گروہوں سے تعلق رکھتے تھے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پہاڑی پورہ کی حدود میں گھر سے چوری کرنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق منظم موٹرکار لفٹنگ، موٹرسائیکل سنیچنگ، چوری قیمتی موبائل فونز چھیننے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ ملزمان پشاور کے مختلف تھانوں سمیت سوات پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئے ہیں جبکہ 75 لاکھ روپے برامدگی کیس میں دیگر دو ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے، گرفتار گینگز سے تین عدد موٹرکاریں، 6 عدد موٹرسائیکل، دس عدد قیمتی موبائل فونز سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گینگز کے گرفتار ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ یاد رہے پشاور پولیس کی کامیاب کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ٘ملوث 11ملزمان گرفتار کر لئے گئے.
