Screen Shot 2020 07 02 at 1.21.02 PM

ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،15نیشنل پارکس کافیصلہ آئندہ نسلوں کیلئےبڑاقدم ہے- وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو کے تقریب سے اظہار خیال، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ خوبصورتی دی ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے،پروٹیکٹڈایریاانیشی ایٹوکےتحت جنگلات کا رقبہ 15 فیصد تک لے جایا جائے گا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے،ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،نیشنل پارک بنانے سے بےروزگار افراد کو روزگارملےگا،سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں،نیشنل پارکس کو محفوظ بنانااہم منصوبہ ہے،15نیشنل پارکس کافیصلہ آئندہ نسلوں کیلئےبڑاقدم ہے،گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی صورتحال، شہباز شریف نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا
مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی تک ہمارے شہروں کے ماسٹر پلان نہیں ہیں،ہمارے شہر تباہ ہورہے ہیں،ماسٹراور ٹاوَن پلاننگ کرکے اپنے شہروں کو بھی بچائیں گے،ہم ایسی سیاحت نہیں لے کر آرہے جو شہروں کو تباہ کردے،نایاب جنگلی حیات کو بچانے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہیں.