غلام خان بارڈر 6ماہ کیلئے بند

شمالی وزیرستان خودکش حملہ،غلام خان بارڈر 6ماہ کیلئے بند کردیا گیا

شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد پاکستان نے غلام خان بارڈر کو 6 ماہ کے لئے بند کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب گزشتہ روز ایک فوجی قافلے پر حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی قافلے سے ٹکرا دیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے خدی میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات اور دہشت گرد عناصر کی سرحد پار سرگرمیوں کے پیشِ نظر غلام خان بارڈر کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے، بندش کم از کم 6 ماہ جاری رہے گی۔
غلام خان بارڈر پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی و سفری گزرگاہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے دمشق پر حملہ سنگین غلطی قرار دے دیا