ویب ڈیسک: ہری پور میں ممکنہ سیلابی ریلوں کے پش نظر قدرتی ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی ریلوں کے پیش نظر دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کی کاروائیوائیوں کا غاز کردیا۔
۔ ندی نالوں پر نہاتے ہوئے 40افراد کو گرفتار کرکے ایف ائی آر درج کرلی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر شاہد خٹک نے ہری پور کی مختلف نہروں اور ندی نالوں کا معائنہ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
سیلابی ریلوں کی امد کے پیش نظر ندی نالوں کے قریب رہائش پزیر افراد کو دو گھنٹوں کے اندر جگہ خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دوسری جانب انتظامیہ نے ہری پور کی تینوں تحصیلوں میں نہروں پر نہانے اور ندی نالوں کے راستے پر رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروا ئے ۔
