ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن میں 20بچوں کی اموات پر کمشنر ساہیوال نے نوٹس لے لیا۔
کمشنر ساہیوال نے 16سے 22جون کے درمیان ہونے والی اموات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
کمشنر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی 2 جولائی کو رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ ورثا نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور آکسیجن سلنڈر کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔
