ویب ڈیسک: ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کوجوہری تنصیبات تک رسائی سے روک دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرحمیدرضا حاجی بابائی نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)کواپنی جوہری تنصیبات تک رسائی سے روک دیا ہے۔
ڈپٹی سپیکرکے مطابق رافیل گروسی اوران کی ٹیم کے معائنہ کاراب ایران کے جوہری مقامات پرداخل نہیں ہو سکیں گے، ایران اپنی قومی خودمختاری اورسلامتی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
حمیدرضا نے دعویٰ کیا کہ ایجنسی کی رپورٹس کے ذریعے ایرانی تنصیبات سے متعلق اہم ڈیٹا اسرائیل تک منتقل کیا گیا جوایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
ایرانی فیصلے سے عالمی جوہری نگران ادارے اورمغربی طاقتوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، بین الاقوامی ردعمل کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔
