ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے فردو سے افزودہ یورینیم نہیں ہٹایا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں سے قبل فردو نیوکلیئر سائٹ سے افزودہ یورینیم کو منتقل نہیں کیایہ عمل نہایت خطرناک اور بھاری نوعیت کا ہے، اور ہم نے انہیں زیادہ وقت بھی نہیں دیا۔
واضح رہے کہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل گروسی نے دعوی کیا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر کچھ افزودہ یورینیم حملوں سے پہلے منتقل کر چکا تھا، اور یہ بھی کہا کہ معائنہ کاروں کو اب بھی کلیدی تنصیبات تک رسائی نہیں مل رہی۔
ٹرمپ کے اس بیان سے نہ صرف گروسی کے مقف پر سوالات اٹھتے ہیں بلکہ یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ امریکی حملے اچانک اور اس قدر تیز تھے کہ ایران کو کسی قسم کی تیاری کا موقع نہ مل سکا۔
