گھنٹوں تک ملبے تلے دبا رہا : علی شمخانی

مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ،گھنٹوں تک ملبے تلے دبا رہا : علی شمخانی

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ صہیونی حملے کے دوران مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں تین گھنٹے تک ملبے کے تلے دبارہا ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ابتدا میں لگا شاید زلزلہ آیا ہے، لیکن جب انہوں نے گاڑیوں کی آوازیں سنیں تو اندازہ ہوا کہ یہ کوئی دشمنانہ کارروائی ہے۔
شمخانی نے مزید کہااسرائیلیوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش اس لیے کی کیونکہ میں نے ان کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ایران پہلے سے جانتا تھا کہ اس پر حملہ ہونے والا ہے، اور اسی لیے ایک مربوط دفاعی حکمت عملی تیار کر لی گئی تھی۔
شمخانی نے مذاکراتی عمل پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ مذاکرات کا مقصد کوئی معاہدہ حاصل کرنا نہیں تھا، بلکہ ہمارے ملک میں افراتفری اور احتجاج کو ہوا دینا تھا۔
ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد ایران نے جوابی حکمت عملی کو مزید فعال کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر،انڈیکس ایک لاکھ 40ہزار پرپہنچ گیا