غزہ میں مارکیٹ پر اسرائیلی ڈرون حملہ

غزہ میں مارکیٹ پر اسرائیلی ڈرون حملہ ،11فلسطینی شہید ، کئی زخمی

ویب ڈیسک: غزہ کے علاقے الطفاح میں مصروف مارکیٹ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 11فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت مارکیٹ میں شہری روزمرہ کی ضروریات کے لیے موجود تھے،واقعے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے بھائی کو الوداع کہتے دیکھا جا سکتا ہے، جو اپنے بچوں کے ساتھ کھانے کی تلاش میں بازار آیا تھا، لیکن اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرون نے اچانک نشانہ بنایا، بغیر کسی پیشگی وارننگ کے۔ شہید ہونے والوں میں بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو شدید حالت میں الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے حملے کو "جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کاسیلاب سے متاثرہ ٹیکساس کا دورہ ،امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا