ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کا کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے ، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاسی اختلاف جو بھی ہو لیکن مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سیاست کو جھوٹ، دھوکہ، ہارس ٹریڈنگ اور فریب میں بدل دیا ہے۔ لوگ سپریم کورٹ سے اپنی مرضی کے جعلی فیصلے لینے کو سیاست سمجھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم عقیدے اور نظریئے پر قائم ہیں جبکہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور سیاست کو عبادت سمجھنا سنت رسول ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا افسوسناک فیصلہ آیا ہے۔ ہمارا سیاسی اختلاف جو بھی ہو لیکن مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں۔
