ویب ڈیسک: پشاور ورسک روڈ پر راہزنی کی مبینہ واردات کے دوران فائرنگ سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا ملازم جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ آبشار کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اکانٹنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے صدر اعظم چترالی کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا قریبی رشتہ دار آفتاب خان چترالی بھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مقتول صدر اعظم چترالی اپنے بھانجے کے گھر بطور مہمان آیا تھا رات کو آبشار کالونی میں چہل قدمی کررہے تھے کہ رہزنوں نے یرغمال بنا لیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
ایس پی ورسک سجاد خان کے مطابق راہزن شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین کر نہیں لے گئے ۔
