ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں مسلسل بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد بڑھنے لگی، تربیلہ ڈیم ہائڈرالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تربیلہ ڈیم انتظامیہ کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم کا سروس سپل وے سیلابی سیزن 2025 میں آئندہ 02 دنوں کے اندر کھولے جائیں گے، کیونکہ مسلسل بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد بڑھنے لگی ہے۔
تربیلہ ڈیم سرکلر کے مطابق سیلابی صورت حال کے پیش نذر اہل ویز کھولے کے قوی امکانات ہیں، جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاوٴ میں نچلی درمیانے درجے کی سیلابی صورت حال پیش آسکتی۔
ذرائع کے مطابق لوگوں کو بھی تمام ضروری احتیاطی تدبیر اور انتظامات کرنے ہونگے، جبکہ عوام الناس دریائے سندھ کی دونوں اطراف سے آباء گزرگاہوں سے بھی دور رہیں۔
