وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی پار لیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی پار لیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، تمام اراکین کو پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے اور مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پیش رفت کے حوالے سے بھی وزیر اعلی خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن کی صف بندی کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، وزیراعلی اجلاس کے دوران پارٹی ارکان کو اعتماد میں بھی لیں گے ۔

مزید پڑھیں:  یوم عاشور: ملک بھر میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد