اے آئی ماڈل کی انجینئر

اے آئی ماڈل کی انجینئر کو افیئرز بے نقاب کرنے کی دھمکی، ماہرین پریشان

ویب ڈیسک: مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ماہرین ابتداء میں جن خدشات کا اظہار کرتے رہے تھے، اب وہ رنگ دکھانے لگے ہیں، اور وہی ہوا جس کا ماہرین کو خدشہ تھا، مشہور اے آئی ماڈل کی انجینئر کو افیئرز بے نقاب کرنے کی دھمکی نے تمام ماہرین کو ہکا بکا کر دیا۔
دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں کی مدد تک محدود نہیں رہے، بلکہ ان میں ایسے تشویشناک رویے سامنے آ رہے ہیں جو سائنس فکشن کہانیوں کی یاد دلاتے ہیں، جیسے جھوٹ بولنا، خالقین کو بلیک میل کرنا اور اپنی بندش سے بچنے کے لیے خطرناک چالیں چلنا۔
حال ہی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب اَنتھروپک کے جدید ماڈل کلاڈ 4 کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی، تو اے آئی ماڈل کی انجینئر کو افیئرز بے نقاب کرنے کی دھمکی کی صورت میں اس کا جواب آیا، اور اس اے آئی نے انجینئر کو بلیک میل کرتے ہوئے اس کے غیر ازدواجی تعلقات ظاہر کرنے کی دھمکی دے دی۔
دوسری جانب، چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ماڈل او 1 نے خود کو بیرونی سرور پر ڈان لوڈ کرنے کی کوشش کی اور جب اسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اس نے انکار کر دیا۔
یہ واقعات ایک تلخ حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کے دنیا کو ہلا دینے کے دو سال بعد بھی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے محققین کو اپنی ہی تخلیقات کی مکمل سمجھ حاصل نہیں ہو سکی، اس کے باوجود زیادہ طاقتور ماڈلز کی تیاری کی دوڑ تیزی سے جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ثمر بلور کا فیصلہ ذاتی ،میں اے این پی کے ساتھ ہوں :غلام احمد بلور