پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان رات بارہ بجے تک کیا جائے گا۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 16 جون کو 73 ڈالر 23 سینٹ فی بیرل خام تیل فروخت ہورہا تھا جو 17 جون کو 76 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ24 جون کو خام تیل کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر تک پہنچ گئی لیکن 27 جون کو ایک بار پھر خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، اس اتار چڑھاو کے پیش نظر ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنادیا، ہری پور کے عوام سڑکوں پر نکل آئے