ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر میاں افتخار حسین نے صوبائی حکومت کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کہا ہے کہ پختون قوم کو وسائل سے محروم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل بل 18 ویں آئینی ترمیم پر حملہ ہے، خیبر پختون خوا حکومت نااہل ہے، بل کے ذریعے پختون قوم کو وسائل سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پختونوں کے خلاف سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
