مشترکہ کارروائی میں کمسن بچی بازیاب

خیبر، مشترکہ کارروائی میں کمسن بچی بازیاب، ملزمان پٔابند سلاسل

ویب ڈیسک: ضلع خِبر میں مشترکہ کارروائی میں کمسن بچی بازیاب کرا لی گئی، جبکہ پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے جن میں ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ میلوارڈ باڑہ سے لاپتہ بچی بازیاب کرا لی گئی ہے، خیبر و پشاور پولیس اور CTD کی ٹیموں نے سوڑیزی پایان گنے جنگلات میں چھاپہ مارا، جس میں‌بھی کو بازیاب کرا لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، جس میں انہیں کامیابی ملی.
پولیس کے مطابق دو دن پہلے دس سالہ بچی کو اغوا کیا گیا تھا، اس حوالے سے علاقے کے عوام نے احتجاجی جرگہ بھی کیا تھا اور بازیابی کا مطالبہ بھی کیا تھا، تاہم ڈی پی او خیبر نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کی اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائَے۔
ادھر کمسن مغوی بچی بحفاظت بازیاب کرانے کے بعد والدین کے حوالے کر دی گئی، جبکہ مشتبہ ملزمان گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیئے گئے، ڈی ایس پی باڑہ سرکل سوالزر خان نے بچی کو باحفاظت اس کے والد شہزادہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین مفتی کفیل آفریدی بھی موجود تھے۔
متاثرہ خاندان اور تحصیل چیئرمین نے ڈی پی او خیبر سمیت پوری پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے دن رات ایک کر کے بچی کو اغواء کاروں کی چنگل سے بحفاظت بازیاب کرایا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 78فلسطینی شہید ہو گئے