ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں

ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نہ کچھ پیش کیا جائیگا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹَرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نہ کچھ پیش کیا جائیگا، ایران کو کچھ بھی نہیں دیا جا رہا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دوں، سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالے سے میرا مؤقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی ہیں، اور اس کے بعد ایران سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نہ کچھ پیش کیا جا رہا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کو 30 ارب ڈالر دے گا، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کردی۔

مزید پڑھیں:  سوات: بھرے بازار میں فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر دیا گیا