صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ضمانت پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، اس دوران صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  بھارت کے خلاف جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی، وزیر دفاع