ایلیٹ فورس کا سپاہی شہید

ٹانک: گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سپاہی شہید

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سپاہی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کی شناخت عارف اللہ کے نام سے ہو گئی، یہ واقعہ ٹانک کے علاقہ حدود تھانہ گل امام میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سپاہی عارف کو اپنے گھر کے سامنے دکان کے ساتھ ٹارگٹ کیا جس سے وہ شہید ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ گل امام کی حدود پائی میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سپاہی شہید کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہید سپاہی عارف اللہ چھٹی پر گھر آیا تھا۔
ذرائِع کے مطابق نعش کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا کر رپورٹ درج کر لی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر لیا۔

مزید پڑھیں:  مشعال یوسفزئی کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور