ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

ویب ڈیسک: ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی، جاپان کو ہرا کر سیمی فائنل میں انٹری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ میں پاکستان گرلز ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم جاپان کو بھی شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
پاکستانی ٹیم نے 39 کے مقابلے 79 گول سے کامیابی حاصل کی اور چاروں کواٹرز میں برتری قائم رکھی، جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ میں یہ قومی ٹیم کی لگاتار چوتھی کامیابی ہے، جس کے بعد اب پاکستان کل مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  5اگست کے مقابلے میں 90دن کا پلان کہاں سے آیا، عالیہ حمزہ کا سوال