اراضی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں

ہری پور: اراضی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں اراضی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ ضلع ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود گاوں کاگ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اراضی تنازعہ پر چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں، مبینہ قاتل ارتکاب جرم کر کے موقع پواردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مزید قانونی کاروائی کے لیے نعشیں ٹراما سنٹر منتقل کر دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپورکا پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت ڈکلیئرکرنےکیلئےپشاورہائیکورٹ سےرجوع