css examination introduction

جامعہ پشاور نے ماسٹرز امتحانات کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا

پشاور: جامعہ پشاور نے ماسٹرز امتحانات کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا،کنٹرولر امتحانات جامعہ پشاور کی جانب سے شیڈول جاری، ایم ایس ایس سی پریویس فائنل اور فاصلاتی امتحان کیلئے 15 جولائی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر، پریویس کے طلبہ 2 سے 15 جولائی تک نارمل فیس 3300روپے کیساتھ فارم جمع کرسکیں گے،

مزید پڑھیں:  حلف برداری، حکومت جلد از جلد اسمبلی اجلاس بلائے، ڈاکٹر عباد اللہ

لیٹ طلبہ کو جولائی 30 تک ڈبل فیس 6200 روپے ادا کرنا ہوگا،جبکہ 10 اگست تک ٹرپل فیس 9100 روپے کیساتھ فارم جمع کرسکیں گے، فائنل ایئر کیلئے  نارمل فیس 4050 روپے مقرر، لیٹ طلبہ ڈبل فیس 7700اور ٹرپل فیس 11350 روپے کے ساتھ فارم جمع کرسکیں گے، کنٹرولر امتحانات کے مطابق امیدوار فارم ان لائن یونیورسٹی کے ویب سائٹ یا ڈاک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے